وزیراعظم کا پولیو کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار

August 21, 2019

وزیراعظم عمران خان نے پولیو کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کردیا اور وفاقی و صوبائی حکومت کو انسداد پولیو مہم کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کردی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


وزیراعظم کی زیر صدارت پولیو کی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں نیشنل مانیٹرنگ بورڈ نے پولیو سے متعلق 2017-18 کی رپورٹ پیش کی۔

بریفننگ میں عمران خان کو بتایا گیا کہ پولیو کے خاتمے سے متعلق حکمت عملی میں خامیوں کے باعث پولیو کیسز میں اضافہ ہوا۔

وزیراعظم نے اس پر کہا کہ پولیو کا خاتمہ موجودہ حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے۔

عمران خان نے پولیو اور احساس پروگرام پر عمل درآمد کےلیے مربوط حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی۔

دوران اجلاس پاک افواج کے نمائندوں نے دور دراز علاقوں میں پولیو مہم کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر عالمی اداروں نے بھی پولیو کے خاتمے کےلیے حکومت پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔