کراچی سے ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر

August 22, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی سے اندرون ملک جانے والی بعض ٹرینیں بدھ کو بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ملت ایکسپریس شام 5 کے بجائے شام 6:15بجے اور شاہ حسین ایکسپریس شام 7 کے بجائے رات 9:30بجےروانہ ہوئیں۔