پری سیزن کرکٹ کیمپ میں ٹریننگ کا آج سے آغاز

August 22, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں پری سیزن قومی کر کٹ کیمپ میں کھلاڑی جمعرات سے باقاعدہ ٹریننگ کا آ غاز کریں گے کیمپ سات ستمبر تک جاری رہے گا۔ کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر حسن علی نکاح کی تقریب کی وجہ سے تاخیر سے کیمپ جوائن کر یں گے۔ کیمپ میں لیگ اسپنر شاداب خان 22 اگست ، سابق کپتان اظہرعلی 24 اگست اور فاسٹ بولر حسن علی 26 اگست کو شامل ہونگے۔