بھارتی ہائی کمشنر کی اہلیہ اسلام آباد پہنچ گئیں

August 22, 2019

لاہور(خالد محمود خالد)بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی اہلیہ بھارتی چترویدی اسلام آباد پہنچ گئی ہیں ۔ بھارتی چتر ویدی آج واہگہ بارڈر کے راستے تقریباً ڈیڑھ بجے پاکستان پہنچیں ۔ان کو لینے کے لئے بھارتی ہائی کمیشن کی خصوصی گاڑی لاہورپہنچی جس میں بھارتی ہائی کمیشن کے دو اسٹاف آفیسر بھی موجود تھے جو ان کو لے کر واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے اور تقریباً پانچ بجے اسلام آباد میں ہائی کمشنر کی سرکاری رہائش گاہ پہنچ گئے۔ بھارتی چتر ویدی انتہائی ملنسار اور نرم گفتار خاتون ہیںجب ان سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ انہیں سیاست کا کوئی علم نہیں ان سے ماحولیات کے بارے میں جتنی مرضی بات کر لیں۔ بھارتی چتر ویدی نئی دہلی میں چنتن کے نام سے ایک این جی او چلا رہی ہیں جو ماحولیات کے حوالے سے اہم کام سرانجام دے رہی ہے۔اسلام آباد میں بھارتی چتر ویدی ایک ہفتہ قیام کریں گی اور ہائی کمشنر اجے بساریہ کا پاکستان میں موجود سامان پیک کر کے واپس نئی دہلی چلی جائیں گی۔