پی ایم ڈی سی نے سینئر رجسٹرار ڈاکٹروں کو ٹیچنگ کیڈر میں دوبارہ شامل کرلیا

August 22, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر )پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی)نے پی ایم اےملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج کے تجاویز پر سینئر رجسٹرار ڈاکٹروں کو ٹیچنگ کیڈر میں دوبارہ شامل کرلیا ہے،کچھ ماہ قبل پی ایم ڈی سی نے سینئر رجسٹرار ڈاکٹروں کو ٹیچنگ کیڈر سے نکال دیا تھا،جس پر ملک بھر کے سینئر رجسٹرار ڈاکٹروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی،تاہم پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے اس معاملے کو پی ایم ڈی سی کو پیش کیا اور تجویز دی کہ سینیر رجسٹرار ڈاکٹروں کو ٹیچنگ کیڈر میں دوبارہ شامل کیا جائے،پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج نے کہا ہے کہ پی ایم اے آئندہ بھی ڈاکٹروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کرتی رہے گی۔