قربانی کی قضا کیسے ادا ہوگی؟

August 23, 2019

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔میں ہر سال الحمدللہ قربانی کرتا ہوں، مگر اس سال آخری دنوں میں بارشوں اور موسم کی خرابی کی وجہ سے قربانی نہ کرسکا؟ کیا اب اگلے سال دو قربانیاں کرنی ہوں گی؟

جواب:۔قربانی کی قضا عید کے دنوں میں قربانی کرکے نہیں ہوتی، بلکہ جانور یا اس کی رقم صدقہ کرنے سے ہوتی ہے، اس لیے آپ جانور یا اس کی رقم فقراء پر صدقہ کردیں اور اگر آپ عید کے دنوں میں صاحبِ نصاب ہی نہیں تھے، تو صدقہ کرنے کی بھی ضرورت نہیں ۔