بارشوں میں کرنٹ لگنے کے افسوسناک حادثات کا جائزہ لے رہے ہیں،کے الیکٹرک

August 23, 2019

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ وہ حالیہ موسلادھار بارشوں کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعات پر بے حد افسردہ ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔حالیہ بارشوں میں کرنٹ لگنے کے تمام افسوسناک حادثات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور نیپرا سمیت تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ تفتیشی عمل میں بھرپور تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔پریس ریلیز میںکہا گیاکہکے الیکٹرک کراچی کو خدمات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے اور تحقیقات کے نتائج کی روشنی میں ہرممکن اقدامات کرے گی۔