بھارتی کرکٹرز کو دھمکی دینے والا شخص گرفتار

August 23, 2019

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹرز کو قتل کی دھمکیاں دینے والا ایک شخص گرفتار کرلیا گیا۔ ممبئی اینٹی ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے آسام میں موہن داس نامی شخص کو مقامی پولیس کی مدد سے حراست میں لیا جس نے چند دن قبل ای میل کے ذریعہ بھارتی کرکٹرز کو مارنے کی دھمکی دی تھی جس کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی آئی سی سی کو آگاہ کیا تھا۔