سپریم کورٹ، ندا کھوڑو کی اپیل منظور الیکشن ٹریبونل سندھ کا فیصلہ کالعدم قرار

August 23, 2019

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 11 لاڑکانہ ٹو سے عام انتخابات 2018 میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب قرار دیے گئے جی ڈی اے کے امیدوار معظم علی خان کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات چھپانے سے متعلق ان کی مدمقابل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی امیدوار ندا کھوڑو کی اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل سندھ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیااور الیکشن کمیشن کو اس حلقے میں دوبارہ ضمنی انتخابات منعقد کروانے کا حکم جاری کیا ہے۔