ملک میں تعمیرات کے رجحان میں اضافہ خوش آئند ہے:پروفیسرطارق انصاری

August 23, 2019

املتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریامیں پاکستان انجینئرنگ کونسل اور پاکستان گرین بلڈنگ کونسل کے زیراہتمام سمپوزیم سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں 5،4 عشروں سے تعمیرات کے رجحان میں اضافہ خوش آئند ہے ، مگر ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے واقف ہونا چاہئے بعض اوقات اینٹ سریے اور سیمنٹ کا بے ہنگم استعمال ماحولیاتی توازن بگاڑ دیتا ہے، اس لئے معلوم ہونا چاہئے کہ چھتوں یا دیواروں کی انسولیشن کا استعمال بہت ضروری ہے، پاکستان گرین بلڈنگ کونسل کے سی ای اوعقرب علی رانا ،شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالستار ملک ، آرکیٹیکچرل انجینئرنگکے ڈاکٹر سجاد احمد نے بھی خطاب کیا،دریں اثنا پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے کامیاب کانووکیشن کے انعقاد پر انتظامی کمیٹی اور یونیورسٹی کے تمام افسران ،ملازمین اور طلباء کا شکریہ ادا کیا ہے ، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ سابق سیشنز کی ڈگریاں اور گولڈ میڈلز جو نہیں دیئے جاسکے ان کے لئے اکتوبر میں کانووکیشن منعقد کیاجائے گا اور آئندہ ہر سال کانووکیشن ہوگا تاکہ بروقت طلباء طالبات کوڈگریاں اور میڈلز مل سکیں،انہوں نے بہترین کارکردگی پر انتظامی کمیٹی کے ممبران کو اعززی شیلڈز بھی دیں۔