دریائے سندھ میں پانی کی بلند سطح برقرار

August 23, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

راجن پور میں سیلابی صورتحال

دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ جاری ہے ،ضلعی فلڈ کنٹرول روم کے مطابق جھنگ میں سیلابی پانی کی زد میں آنے والے دیہات کی تعداد ساٹھ ہوگئی،جبکہ متاثرہ علاقوں کے 68 سرکاری اسکول بند کردیے ہیں۔

بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے سیلابی ریلے کے باعث راجن پور کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی بلند سطح برقرار ہے۔

ذرائع کےمطابق کچے کے سرکاری اسکولوں میں پانی داخل ہوگیا ہے جس سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہیں، جبکہ دریائے ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

محکمہ آب پاشی کے مطابق پاکپتن میں رات گئے سیلاب کا 60ہزار کیوسک کا ریلا پہنچا ہے، ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ اپ اور ڈاؤن یکساں ہوگیا ہے۔

بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا پانی آج رات کوٹ مٹھن سے گزرے گا۔