یاسین ملک کے نئے پروڈکشن وارنٹ جاری

August 23, 2019

ٹاڈا کی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کے نئے پروڈکشن وارنٹ جاری کر دیئے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق ٹاڈا عدالت نے تہاڑ جیل انتظامیہ کو یاسین ملک کو اگلی سماعت میں پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

کے ایم ایس ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر گرفتار یاسین ملک کے خلاف کیس کی سماعت 11 ستمبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کو قابض بھارتی حکام نے 30 سال قبل بنائے گئے جھوٹے مقدمات میں گرفتار کر رکھا ہے۔