محمد حفیظ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے پر خوش

August 23, 2019

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی محمد حفیظ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے پر خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہاں مکمل سیریز ہونا قوم کے لیے خوشی کی خبر ہے، سری لنکن کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے شائقین اور پاکستانی عوام کے لیے یہ ایک انتہائی خوشی کی خبر ہے کہ پاکستان میں مکمل سیریز ہونے جارہی ہے۔

محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے سری لنکا کرکٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔

ٹیسٹ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے بھی اس خبر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ اب ملک میں واپس آرہی ہے، سری لنکا کرکٹ اور اُن کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اُن کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔