برطانیہ صحت مند غذا کے استعمال میں پہلے نمبر پر

August 24, 2019

لندن (پی اے)آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ صحت مند غذا کے استعمال میںپہلے نمبر پر آیا۔ یہاں جنک فوڈ زیادہ استعمال نہیں کی جاتی ملک کی سوپر مارکیٹس میںفروخت ہونے والی خوراک ’’ہیلتھ لیگ ٹیلبز‘‘ میںپہلے نمبر پر آئی۔ یہ تحقیق 12ممالک میں 400ہزار سے زائد کھانے پینے کی اشیاء پر کی گئی جس میں برطانیہ کو چینی، چکنائی، نمک اور کیلوریز کی مقدار میںسب سے بہتر پایا گیا۔ یورپ بھر میں یوکے میںموٹاپا زیادہ پایا جاتا مگر اس کے باوجود یہ رینکنگ حاصل ہوئی ہے۔ جبکہ امریکہ میںموٹاپے کی سطح پوری دنیا کی نسبت سب سے زیادہ بلند ہے۔ اس ملک میںفروخت ہونے والی کھانے پینے کی اشیاء صحت کے حوالے سے دوسرے نمبر پر پائی گئیں جبکہ آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف آکسفورڈ میںجارج انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ کی جانب سے کی گئی جس میں غذائیت کو جانچنے کیلئے آسٹریلیا کا ہیلتھ اسٹار ریٹنگ سسٹم استعمال کیا گیا۔ اس کے مطابق یوکے کو اوسطاً 2.83کی ہیلتھ اسٹار ریٹنگ پر پایا گیا۔ امریکہ 2.82دوسرے نمبر پر آسٹریلیا2.81جبکہ انڈیا کو سب سے نچلی ریٹنگ 2.27ملی، چین اس سے تھوڑا اوپر 2.43پر ہے۔