جرمنی میں موسلا دھار بارش

August 24, 2019

برلن (این این آئی)جرمنی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور طوفانی ہواوں سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دوروز قبل شروع ہونے والی بارش اور ہوا کے طوفان کا زور جرمنی کے وسطی، مشرقی اور جنوبی علاقوں میں رہا، تیز ہواوں سے متعدد درخت سڑکوں پر گر گئے جس سے ٹریفک معطل ہوگیا۔درخت گرنے سے کئی گاڑیوں اور بجلی کے کھمبوں کو بھی نقصان پہنچا۔