میئرشپ انہی اختیارات اور وسائل کیساتھ جماعت اسلامی کو دیجائے، شہریوں کو انقلابی تبدیلی نظر آئیگی، جنیدمکاتی

August 24, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی جنید مکاتی و دیگر یوسی چیئرمینوں نے کہا ہے کہ کراچی کی میئر شپ انہی اختیارات اور وسائل کے ساتھ جماعت اسلامی کو دی جائے، تین ماہ کے اندر شہریوں کو انقلابی تبدیلی نظر آنا شروع ہو جائے گی۔ جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے یوسی چیئرمینوں نے کہا کہ میئر کراچی کے پاس فیومیگیشن کے پیسے نہیں ہیں تو گاڑیاں ہمیں دے دیں ہم خود پیٹرول اور دوائی خرید کر شہر میں اسپرے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی کے تاجر حکومت کو برا بھلا کہہ رہے ہیں، تاحال ان کی فیکٹریوں میں پانی جمع ہے اور وہ اندر نہیں جا سکتے۔