شاہیرہ ملک وزیر اعظم کی پریس سیکرٹری تعینات

August 24, 2019

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) ڈی جی الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز اور انفارمیشن گروپ کی گریڈ بیس کی افسر مسز شاہیرہ ملک کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر وزیر اعظم آفس میں پر یس سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے ان کی ترقی اور تقرری کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔