کولمبو ٹیسٹ: دوسرے روز بھی بارش، سری لنکا کے 144پر 6 آؤٹ

August 24, 2019

کولمبو (اسپورٹس ڈیسک) ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساؤتھی کی کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں حاصل کی گئی 2،2 قیمتی وکٹوں کی خوشی اس وقت ماند پڑگئی جب کھانے کے وقفے میں شروع ہونے والی بارش نے دوسرے دن کا کھیل پھر نہیں ہونے دیا۔ سری لنکن ٹیم 144پر 6 وکٹیں کھونے کے بعد دباؤ میں ہے ،دوسرے روز میزبان ٹیم نے 30اوورز کی بیٹنگ میں 59رنزکے عوض 4 وکٹیں گنوادیں۔