شوہر نے بیوی قتل کردی، تشدد اور مقدمہ بازی 2 افراد کی جان لے گئی

August 24, 2019

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) تھانہ سہالہ کے علاقے کورٹانہ میںپرانی مقدمہ بازی پر شمریز نے فائرنگ کر کے غضنفر علی کے جواںسالہ بیٹے عثمان غضنفر کو قتل کر دیا ۔تھانہ مارگلہ کےعلاقے جی ایٹ تھری میںنامعلوم افراد نے نور احمد نامی شخص کو گلے میں پھندا اور تشددکر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی امجد علی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تھانہ ترنول کے علاقے پنڈ پڑھیاں میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے اپنی بھابی اور بھائی کی مد د سے اپنی نئی نویلی دلہن کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے مقتولہ سنیہ کے والد محمد زار کی رپور ٹ پر شعبان ،سجاد اور روبینہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔