ملیر کینٹ،شادی سے انکار پر قتل،خاتون گرفتار،ساتھی کی تلاش

August 25, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر کینٹ پولیس نے آشنا کے ساتھ مل کر ایک شخص کو قتل کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا، ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ ملیر کینٹ کے علاقے گلشنِ رومی سے جمعہ کو مقتول جواد کی لاش برآمد ہوئی تھی،گرفتار ملزمہ نے اعترافی بیان میں بتایا کہ مقتول کے شادی سے انکار پر بدلہ لینے کیلئے آشنا کے ساتھ ملکر قتل کیا، پولیس نے ملزمان کے زیرِ استعمال گاڑی، جس میں قتل کی واردات کی گئی تحویل میں لے لی ہے، ملزمہ کے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔‎