دو ٹریفک وارڈنزنےطالبہ کے اغواءکی کوشش ناکام بنادی

August 25, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کے 2وارڈنزنے جرات کامظاہرہ کرتے ہوئے نوعمرطالبہ کے اغواکی کوشش ناکام بنادی اورمقامی سکول کی 12سالہ طالبہ کواغواکرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کوپکڑکے پولیس کے حوالے کردیا۔سٹی ٹریفک پولیس کے ترجمان نے جنگ کوبتایاکہ ہفتہ کی دوپہرسرسیدچوک میں واقع ایک سکول میں زیرتعلیم طالبہ (ث)چھٹی کے بعدگھرجارہی تھی کہ 35سالہ شخص نے اسے اغواکرنے کی کوشش کی ،اسی دوران سرسیدچوک میں ڈیوٹی پرمامورسٹی ٹریفک پولیس کے وارڈنزبلال اورکامران نے ملزم کوموقع پرقابوکرلیا ۔ایس ایچ اوتھانہ وارث خان انسپکٹرملک محمدخان نے بتایاکہ ملزم کانام فوادخورشیدہے جوآریہ محلہ کارہائشی ہے جب کہ بچی کے والدبنارس نے پولیس کوبتایاکہ دوروزقبل بھی ملزم نے ان کی بیٹی کوپکڑنے کی کوشش کی تھی اس بارے اس نے گھروالوں کوآگاہ کیاجس پرہفتہ کووہ خوداپنے ڈرائیورکے ہمراہ سکول سے بچی کولینے کے لئے آئے تھے کہ اسی دوران جب چھٹی کے بعدان کی بیٹی سکول سے باہرآئی توملزم نے اسے اغواکرنے کی کوشش کی جسے موقع پرناکام بنادیاگیا۔ ادھرچیف ٹریفک افسرمحمدبن اشرف نے دونوں وارڈنزکو نقدانعام اورتعریفی سرٹیفیکیٹس دینے کااعلان کیاہے۔