بھارت :کشمیریوں کو بنیادی حقوق نہ دینے پر سرکاری اہلکار مستعفی

August 25, 2019


مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنے لگیں، کشمیریوں کو بنیادی حقوق نہ دینے پربھارت کے سرکاری اہلکار نے استعفیٰ دےدیا۔

33 سالہ کنان گوپی ناتھ بھارت کا آئی اے ایس افسر ہے۔

کنان گوپی ناتھ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال نےانھیں استعفیٰ دینے پر مجبور کیا ہے۔

کنان گوپی ناتھ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں افراد کے بنیادی حقوق 20 دن سے معطل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو بھارتی حکومت کے فیصلے پر اختلاف کرنے کاپورا حق حاصل ہونا چاہیے ،کیونکہ یہ ان کا حق ہے۔