جلال آباد: پاکستانی قونصل خانے کے سامنے دھماکا، 4 افراد زخمی

August 25, 2019

افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے سامنے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب واقع چیک پوسٹ میں بم دھماکا ہوا جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

افغان پولیس چیف کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک برتن میں چھپایا گیا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔