اعجاز احمد قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

August 26, 2019

پاکستان کرکٹ بورڈ نےسابق کرکٹر اعجاز احمد کو قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر لکھا کہ پی سی بی نے اعجاز احمد کو قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔ سابق کرکٹر اعجاز احمد کی تقرری 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر مزید لکھا کہ اعجاز احمد قومی انڈر 16 اور اے کرکٹ ٹیموں کے ساتھ بھی کام کریں گے۔

اعجاز احمد اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔