پی آئی اے کےطیارے سے پرندے ٹکرا گئے

August 26, 2019

لاہور کےعلامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران پی آئی اے کےطیارے سے پرندےٹکرا گئے جس کی وجہ سے طیارے کے انجن نمبر ایک کو نقصان پہنچا ہے، تاہم پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کےمطابق لندن سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے758 سے لینڈنگ کے دوران پرندے ٹکرائے ، جس سے 777 طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق قومی ایئر لائنز کے طیارے کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے، جبکہ پی آئی اے کے انجینئرز بھی نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں ۔

دوسری جانب متاثرہ طیارے کو اگلی پرواز پی کے 203 پر لاہور سے دبئی جانا تھا جوکہ اب تاخیر کا شکار ہے۔