زیادتی کیس میں ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج

August 28, 2019

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد اشفاق رانا نے زیادتی کیس میں فریقین کے وکلا کی بحث سننے کے بعد ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی، راولپنڈی کے تھانہ سٹی کی پولیس نے کرن قاسم زوجہ قاسم جہانگیر کیخلاف طالبات کو اپنے گھر بلوا کر فحش فلمیں بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا۔ گزشتہ روز عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔