منظور وسان کے گرد گھیرا تنگ، نیب آفس سکھر میں کئی گھنٹے پوچھ گچھ

August 30, 2019

سکھر (بیورو رپورٹ) نیب نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر منظور وسان کے گرد گھیرا تنگ کردیا، آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب آفس سکھر میں کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ پیشی کے دوران آمدن سے زائد اثاثوں پر دیئے جانے والے سوالات اور آمدن کی تفصیلات پر نیب آفس میں کئی گھنٹے پوچھ گچھ جاری رہی۔