زراعت کی ترقی کے لیے اقدامات، حفیظ شیخ کی اسد قیصر سے ملاقات

August 31, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

حفیظ شیخ کی اسد قیصر سے ملاقات

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی اور کسان اور زراعت کی ترقی کےلیے اقدامات پر گفتگو کی۔

اسلام آباد میں اسپیکر چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں مشیر خزانہ نے معاشی و اقتصادی صورتحال مستحکم بنانے کے حکومتی اقدامات سے اسد قیصر کو آگاہ کیا۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بحالی ہے، وفاقی حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنےکے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرنٹ اکاونٹ خسارے پر قابو پالیا گیا،پاکستان کے معاشی بحران کا مستقل حل چاہتے ہیں۔

مشیر خزانہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجود حکومت جلد قابو پالے گی۔

اسد قیصر نے دوران گفتگو کہاکہ کسان دوست پالیسیاں بنانا ہوں گی،کپاس جیسی اہم فصلوں کی بہتری کے لئے تاریخی فیصلے کرنے ہوں گے۔