نوجوان کار ریس ڈرائیور حادثے میں ہلاک

September 02, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

نوجوان کار ریس ڈرائیور حادثے میں ہلاک

فارمولا ٹو کے جواں سال ڈرائیور انتھونی ہوبرٹ بیلجین گراں پری ریس کے دوران حادثے میں ہلاک ہوگئے، ان کی عمر بائیس سال تھی۔

دی فیڈریشن انٹرنیشنل آٹو موبائل نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ گذشتہ جی پی تھری سیزن کے فاتح انتھونی ہوبرٹ ریس کے دوران تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہونے کے ڈیڑھ گھنٹے بعد ہلاک ہوگئے۔

ریس میں حادثے کے بعد ہوبرٹ دریا کے کنارے پر موجود ٹائروں کے بیرئیر کے ساتھ کافی زور سے ٹکرائے تھے۔