Advertisement

کراچی میں رواں سال ڈینگی سے آٹھویں ہلاکت

September 06, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی میں رواں سال ڈینگی سے آٹھویں ہلاکت

کراچی میں ڈینگی مچھر پھر متحرک ہوگیا، ڈینگی وائرس کا شکار 34 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔ رواں سال ڈینگی سے شہر میں یہ آٹھویں ہلاکت ہے۔

کراچی میں ڈینگی کے وار سےایک اور شہری مہلک وائرس کا شکار ہوکر چل بسا۔

ڈینگی سے متاثرہ سلطان کو گزشتہ روز اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال لایا گیا تھا، جو علاج کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔

اس طرح رواں سال ڈینگی سے متاثرہ آٹھویں شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔

شہر میں رواں ماہ اب تک 156 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال کے دوران یہ متاثرین کی تعداد 1585 تک پہنچ چکی ہے۔

ڈینگی سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات

ڈینگی کا مچھر خاص طور پر صبح اور شام کے وقت کاٹتا ہے۔ صبح اور شام میں اپنا جسم ڈھانپنے، پانی کا صحیح نکاس اس مچھر کو بیماری پھیلانے اور افزائش نسل سے روکنے میں خاصا مددگار ثابت ہوتا ہے۔ حفاظتی اقدامات ہی اس وائرس سے بچاؤکا ذریعہ ہے۔

ڈینگی بخار ایک موذی مرض ہے تاہم کہاوت ’’احتیاط علاج سے بہتر ہے‘‘ کے مصداق احتیاط کرکے اس سے مرض سے بچا جاسکتا ہے۔


مکمل خبر پڑھیں