لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے والے وکیل کی ضمانت ہوگئی

September 07, 2019

فیروز والا میں لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے والے وکیل کی ضمانت ہوگئی۔

شیخو پورہ میں وکیل کی بدسلوکی کا شکار لیڈی پولیس اہلکار وکیل کی ضمانت پر برس پڑی۔

خاتون اہلکار نے استفسار کیا کہ کیا یہی عورت کی عزت ہے کہ کوئی بھی اسے سرعام تھپڑ مار کر چلا جائے؟

لیڈی پولیس کانسٹیبل نے صدر مملکت اور چیف جسٹس آف پاکستان سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

جج نے تشدد کرنے والے احمد مختار کا نام احمد افتخار لکھنے کی غلطی کا فائدہ ملزم کو دیا اور ضمانت دے دی۔

ایف آئی آر درج کرنے والے نے لیڈی کانسٹیبل سے پوچھا تک نہیں کہ تمہیں تھپڑ کس نے مارا ہے؟

کیا ایف آئی آر کاٹنے والے پولیس اہلکار نے اپنی ہی پیٹی بند ساتھی کے خلاف سازش کی؟

پنجاب پولیس اپنا مقدمہ صحیح طور پر نہ لڑسکی، دوسروں کو انصاف کیا دلائے گی؟ نئے سوال اٹھ کھڑے ہوگئے۔