کینیڈا کی بیانکا نے یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا

September 08, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کینیڈا کی بیانکا نے یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا

کینیڈین کھلاڑی بیانکا اینڈریسکو نےیو ایس اوپن جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

بیانکا اینڈریسکو یو ایس اوپن ٹائنل جیتنے والی پہلی کینیڈین کھلاڑی بن گئی ہے ، بیانکا نے فائنل میں امریکا کی سرینا ولیمز کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست سے دوچار کیا ۔

نیویارک میں کھیلے گئے یو ایس اوپن کے ویمنز سنگلز فائنل میں 23 گرینڈ سلیم جیتنے والی سرینا ولیمز اور کینیڈا کی 19 سالہ بیانکا اینڈریسکو مد مقابل تھیں ۔

بیانکانے ابتدا ہی سے شاندار کھیل پیش کیا، پہلے سیٹ میں سرینا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 3-6 سے کامیابی حاصل کی۔

دوسرے سیٹ میں سرینا نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن بیانکا نے یہ سیٹ بھی 5-7 کے اسکور سے جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی ، وہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی پہلی کینیڈین کھلاڑی بن گئیں ۔

کینیڈین وزیراعظم نے بیانکا کو تاریخی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کو بیانکا پر فخر ہے۔