9 اور 10 محرم کو کیسکو لیاقت بازار کا دفترسیل ہوگا

کوئٹہ
September 09, 2019

کوئٹہ(آئی این پی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق نویں اور دسویں محرم الحرام کو لیاقت بازار کوئٹہ میں کیسکو کا دفترسیل ہوگا۔ اس سلسلے میں لیاقت بازار سب ڈویژن کے متعلقہ تمام صارفین بجلی کی شکایات کے لئے سب ڈویژن کے دفتر نیو نجم الدین روڈنزد گھوڑاہسپتال یا ٹیلی فون نمبر0812825011پررابطہ کریں۔