Advertisement

نوسربازوں کی گھرمیں گھس کر ڈکیتی کی کوشش ناکام ،2خواتین زخمی

September 09, 2019
 

ملتا ن (سٹاف رپورٹر) اہل علاقہ نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی ۔ مظفر آباد کے علاقےخیا بان کبریٰ شیرشاہ روڈ کےرہائشی اللہ بخش کلاچی نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کے گھر نامعلوم عورت آئی جس نے بتایا کہ اس کا خاوند سی ٹی ایم میں ملازم ہے اور یہ ہمارے مکان کے سابق مالک کے پاس گھر میں کام کاج کرتی تھی۔اس دوران اس نے گھر میں جھاڑودیناشروع کردی اور اپنے خاوند عابد حسین اورایک نامعلوم شخص کو گھر میں بلالیا جنہوں نے میرے گھر میں بیٹی عطموس اور بیوی عقیلہ کو لوہے کا راڈ مارکر زخمی کردیا۔ اس دوران شور شرابا سن کر ہمسائے آگئے اور ملزمان ڈکیتی کئےبغیرموٹرسائیکل پر فرارہوگئے۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی زشروع کردی۔


مکمل خبر پڑھیں