ایک سال میں دو بار عمرہ ویزا کے لیے اضافی فیس ختم

September 09, 2019

سعودی عرب نے ایک سال میں دو بار عمرہ ویزا جاری کرنے کے لیے اضافی فیس ختم کردی۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزیر حج و عمرہ نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین کا یہ اعلان وژن 2030ء کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے تحت عمرہ زائرین کی تعداد 3کروڑ سالانہ تک پہنچانا ہے۔

وزیر حج کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں معتمرین کو تمام خدمات دی جائیں گی۔