1 لاکھ 71 ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچ گئے

September 10, 2019

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) حجاج کرام کی وطن واپسی جاری ہے اور ابتک 1 لاکھ 71 ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ ترجمان مذہبی امور کے مطا بق سرکاری حج اسکیم کے 99 ہزار جبکہ نجی حج اسکیم کے 72 ہزار حجاج وطن واپس پہنچ گئےہیں۔حج کے بعد کل 67 ہزار 5 سو سرکاری حجاجِ کرام مدینہ منورہ حاضری کیلئے پہنچائے گئے۔سرکاری حج اسکیم کے 23 ہزار مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔حجاج کرام مدینہ منورہ میں 8 دن قیام کے بعد مرحلہ وار وطن واپس پہنچیں گے۔مدینہ منورہ ایئرپورٹ سے وطن واپسی کی پروازیں جاری ہیں۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق ملک کے 10 ایئر پورٹس کے ذریعے حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔