ریلوے کےتمام ریزرویشن دفاتر آج مکمل بند رہیں گے

لاہور
September 10, 2019

لاہور(جنرل رپورٹر)ملک بھر میں عاشورہ محرم کے موقع پر پاکستان ریلوے کےتمام ریزرویشن دفاتر آج مکمل طور پر بند رہیں گے ۔ریلوے انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق لاہور ریلوے ہیڈ کواٹر سمیت ملک بھر میں قائم پاکستان ریلوے کے ریزرویشن دفاتر پر آج 10محرم الحرام کو ٹکٹوں کی بکنگ نہیں ہو گی اور تمام دفاتر عاشورہ محرم کے اخترام میں مکمل طور پر بند رہیں گے ۔تاہم مسافر ریلوے اسٹیشنوں پر کرنٹ ریزرویشن کروا سکیں گے ۔