پاکستانی فلم نے ’وینس فلم فیسٹول‘ میں ایوارڈ جیت لیا

September 10, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


پاکستانی شارٹ فلم ’ڈارلنگ‘ وینس فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔

صائم صادق کی ہدایت کاری میںبننے والی فلم ’ڈارلنگ‘ نے وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں’بیسٹ شارٹ فلم‘ کا ایوارڈاپنے نام کیا ۔

وینس فلم فیسٹیول کو دنیا کا سب سے پرانا فلمی فیسٹول قرار دیا جاتا ہے اور ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جب کسی بھی پاکستانی فلم کی اسکریننگ وینس فلم فیسٹیول میںہوئی اور وہ ایوارڈبھی جیتنے میں کامیاب رہی ہو۔

وینس فلم فیسٹیول میں فلم ’ڈارلنگ‘ کو بیسٹ شارٹ فلم کا Orizzonti ایوارڈ دیا گیا۔

ڈارلنگ پہلی پاکستانی فلم ہے جو 3 بڑے فلمی فیسٹیول یعنی کانز ، برلن اور وینس میں پیش کی گئی ۔اس فلم کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا جائے گا۔

فلم ’ڈارلنگ‘ کی شوٹنگ لاہور میں کی گئی تھی جس کی کہانی لاہور کے تھیٹر ڈانس کی تھیم پر مبنی تھی۔ اس فلم میں مہر بانو اور نادیہ افغان نے اہم کردار نبھائے تھے جبکہ عبداللہ ملک اور علینا نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیے۔

فلم کی پروڈکشن مہک جیوانی اور نادیہ افغان نے کی ہے جبکہ فہد نبی اور جاسمین ٹینوسی فلم کے مشرکہ پروڈیوسرز ہیں۔

28 سالہ ہدایت کار صائم صادق کا تعلق لاہور سے ہے جنہوں نے نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔