عثمان بزدار کا یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان

September 10, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر میں یوم عاشور پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

عثمان بزدار پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس پہنچے، انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے نظام کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکیورٹی انتظامات پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی۔

انہوں نے آئی جی پولیس اور انتظامیہ سمیت پوری ٹیم کو شاباش بھی دی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

وزیراعلیٰ پنجاب نے پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر میں لاہور کے فضائی دورے پر جارہے ہیں

عثمان بزدار نے یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے لاہور شہر کا فضائی دورہ بھی کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر میں شہر کے مختلف علاقوں میں یوم عاشور پر کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے جلوسوں کے روٹس اور پولیس کے انتظامات کا معائنہ بھی کیا۔