امریکا: ایتھونال لے جانے والی مال گاڑی پٹری سے اترگئی

September 11, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکا کی ریاست الینوائے میں مال گاڑی پٹری سے اتر گئی اور کئی ڈبوں میں آگ لگ گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق مال گاڑی ایتھونال لے جارہی تھی کہ دریائے مسی سپی کے قریب حادثہ پیش آیا۔

مقامی حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔