پنجاب میں پولیس اصلاحات، وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو آگاہ کیا

September 11, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات پر شہباز گل نے میڈیا بریفنگ دی

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں عثمان بزدار نے صوبے میں پولیس اصلاحات سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے وزیراعظم اور عثمان بزدار کی ملاقات کی پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ملاقات میں پنجاب حکومت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خصوصاً ترقیاتی امور زیر بحث آئے۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ پولیس لوگوں کی خدمت کے لیے ہے، عوام پر ٹارچر کرنے کے لیے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں 1سال پہلے سوئٹزر لینڈ کی پولیس تھی؟ اداروں کے کلچر تبدیل کرنے میں وقت لگتا ہے، پولیس تشدد کے واقعات پر آزاد، خودمختار بورڈ بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کا نظریہ عمران خان کا تھا، ووٹ ان کو پڑا ہے اور عثمان بزدار صاحب کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ بھی وزیراعظم نے کیا، اگر کسی کو پسند نہیں تو پی ٹی آئی چھوڑ دے۔

انہوں نےکہا کہ کسی کو اگر بزدار صاحب کے بال یا ان کے بولنے کا لہجہ اچھا نہیں لگتا تو میں کچھ نہیں کرسکتا اور تنقید کرنے والے بھی کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ وزیراعظم نے انہیں 5 سال کےلیے وزیراعلیٰ کہا ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ وہ جو دیدہ زیب قسم کی حکومت تھی، جسے یہاں پر پنجاب اسپیڈ کہتے تھے، ان صاحب نے 5 برس میں 34 یا 35 میٹنگز کیں جبکہ ہم ایک سال میں 17 کرچکے ہیں۔