کراچی: ٹرک سے کچل کر موٹر سائیکل سوار میاں، بیوی، بچہ جاں بحق

September 11, 2019

کراچی کے علاقے قیوم آباد کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل کی ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرک کی ٹکر سے حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ماں، باپ اور ان کا بچہ جاں بحق ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق 30 سالہ ادریس، اپنی اہلیہ اور 3 سالہ بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ قیوم آباد کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہو کر ٹرک کے نیچے آ گئی۔

حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق متوفی کورنگی نمبر 4 کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔

پولیس نے ٹرک ڈرائیور محمد عاطف ولد منظر خان کو گرفتار کر لیا ہے۔