کراچی کمیٹی کی تشکیل پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ

September 12, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے کراچی اسٹریٹجک کمیٹی کی تشکیل پر ہم سے مشاورت نہیںکی ہے اور نہ ہی ہمیں اعتماد میں لیاہے ۔ کمیٹی کی تشکیل کے بارے میں ہمیں میڈیا سے معلوم ہوا ہے‘فارورڈ بلاک کی باتیں بے بنیاد پروپیگنڈہ ہیں‘سیوریج لائن میں بوریاں ڈالنے والوں کو گرفتارکریں گے ۔بدھ کو گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی کےبعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ یہ کمیٹی کیاکرے گی اور اس کا کیا مینڈیٹ ہے ۔