لاہورہائیکورٹ بنچ میں 6ججز نے فرائض سرانجام دئیے

September 12, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہورہائیکورٹ بنچ میں گزشتہ روز 6 ججز نے فرائض سرانجام دئیے ہیں، اس ضمن میں موسم گرما اور محرم الحرام کی تعطیلات کے بعد ملتان بنچ میں معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت کا آغاز ہوا تاہم جسٹس چوہدری مشتاق احمد اور جسٹس رسال حسن سید کی رخصت کے باعث ان کی عدالتوں کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ ملتان کی سیشن و سول عدالتوں میں معمول کے مطابق کام کا آغاز ہو گیا ہے۔