بانی ایم کیو ایم کو لندن پولیس نے پھر طلب کرلیا

September 12, 2019

بانی ایم کیو ایم کو نفرت انگیز تقریر کے الزام میں لندن پولیس نے پھر انٹرویو کیلئے طلب کرلیا۔

پاکستان سے مزید شواہد ملنے کے بعد لندن پولیس بانی ایم کیو ایم سے نئے سوالات کرنا چاہتی ہے، وہ انٹرویو دینے کے لیے وسطی لندن کے پولیس اسٹیشن پہنچ گئے ہیں۔

اس سے قبل بانی ایم کیو ایم کو میٹ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم کمانڈ کے افسران نے نفرت انگیز تقریر کرنے کے جرم میں رواں برس 11 جون کو گرفتار کیا گیا تھا جہاں انہوں نے گرفتاری کے بعد ایک رات حوالات میں گزاری تھی۔

گرفتاری کے وقت پولیس افسران نے بانی ایم کیو ایم کی رہائش گاہ کی تلاشی بھی لی تھی، اس کے بعد بانی ایم کیو ایم کو جولائی میں ایک مرتبہ ضمانت میں توسیع بھی مل چکی ہے۔

واضحرہے کہ بانی ایم کیو ایم کے خلاف اگست 2016ء میں نفرت انگیز تقریر کے الزام میں تحقیقات جاری ہیں۔