حکومت فاشسٹ انداز میں چلائی جا رہی ہے، قمر زمان کائرہ

September 12, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے ہم مسائل کی نشاندہی کر رہے ہیں، یہ حکومت فاشسٹ انداز میں چلائی جا رہی ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے چوہدری منظور احمد کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے، بلکہ خوف کی فضا قائم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب حکومت ملک میں آئینی بحران پیدا کر رہی ہے، سندھ کے اسپیکر کے حکم کو پنجاب میں نہیں مانا جا رہا۔

قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ کل وزیرِ قانون نے کہا کہ وفاق کو کراچی کا کنٹرول سنبھالنا چاہیے، یہ خوف کی فضا قائم کر کے حکومت چلانا چاہتے ہیں۔