میئر ہیوسٹن کے اعزاز استقبالیہ، انتخابی فنڈریزنگ

September 14, 2019

ہیوسٹن کے میئر سلوسٹر ٹرنز کے ساتھ گروپ فوٹو

میئر ہیوسٹن سلویسٹر ٹرنر کے اعزاز میں پاکستانی رہنماؤں کی جانب سے استقبالیہ اور انتخابی مہم کے لیے فنڈریزنگ کا انعقاد کیا گیا۔

ممتاز بزنس مین ایس جاوید انور کی سربراہی میں ایم جے خان، محمد سعید شیخ، اٹارنی نومی حسین اور ہاشم ڈوملوگ کی طرف سے اٹارنی نومی حسین کی رہائٔش گاہ پر فنڈ ریزنگ عشایٔہ کا اہتمام کیا گیا۔

استقبالیہ اور فنڈریزنگ مہم میں شریک شخصیات

اس موقع پر میئر سلویسٹر ٹرنر نے گذشتہ چار سال کے دوران ہیوسٹن سٹی کے لیے اپنی انتظامیہ کی اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور حاضرین کو اپنے اگلی مدت کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس پروگرام میں ممتاز شخصیات، کمیونٹی اور کاروباری رہنماؤں، معالجین، وکلاء اور میڈیا نے شرکت کی، جبکہ میزبان کمیٹی کے ممبران ایس جاوید انور، نومی حسین ، ایم جے خان ، محمد سعید شیخ اور مسٹر اور مسز ہاشم ڈوملوگ نے میٔر سلویسٹر ٹرنر اور معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔