راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس کا جنرل سروے شروع

September 16, 2019

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس کا جنرل سروے شروع کر دیا گیا ہے جو ایک سال میں مکمل ہو گا، ایکسائز ذرائع کے مطابق سروے مکمل ہونے کے بعد پراپرٹی ٹیکس میں مزید اضافہ کیا جائے گا ، اس سے قبل 2013 میں پراپرٹی ٹیکس کا جنرل سروے ہوا تھا ، معمول کے مطابق ہر پانچ سال بعد یہ سروے کروایا جاتا ہے مگر اب یہ 2020 میں جاکر مکمل ہو گا ۔