کولمبیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ،7 افراد ہلاک

September 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کولمبیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ،7 افراد ہلاک

کولمبیا میں چھوٹا مسافر طیارہ گھروں پر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں7 افراد ہلاک جبکہ2 زخمی ہوگئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نجی کمپنی کا طیارہ ائیرپورٹ سے ٹیک آف کے کچھ منٹ بعد ہی رہائشی علاقے پر جا گرا، طیارے میں 9 افراد سوار تھے جن میں سے 7افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

طیارہ گرنے کے بعد ملبے کے ٹکڑے گھروں پر گرے جس سے ان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

کولمبیا کی سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔