ماری پور نے فٹبال فائنل جیت لیا

September 17, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماری پور بلوچ نے آل کراچی شہید ملک محمد خان یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں لائٹ آف بلوچ کو 2-1 کی شکست دیدی۔ ماری پور بلوچ کی طرف سے پہلا گول کھیل کے دسویں منٹ میں محمد فاروق اور دوسرا گول اٹھائیسویں منٹ میں تحسین نے کیا جب کہ لائٹ آف بلوچ کی جانب سے واحد گول دوسرے ہاف میں زاہد نے کیا۔